تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

الیکشن کی بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئیں ہیں،آڈیٹر جنرل

اسلام آباد: آڈیٹر جنرل آف پاکستان محمد اختر بلند رانا نے کہا ہے کہ 2013 جنرل الیکشن کی بڑی بے ضابطگیاں سامنے آئیں رپورٹ پارلیمنٹ اور صدر کو بھجوا دی ہے۔ کسی کی ہمت نہیں مجھے پارلیمنٹ طلب کرسکے کیو نکہ میں آئینی سربراہ ھوں۔

ملتان ملٹری اکاونٹس آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے محمد اختر بلند رانا کا کہنا تھا کہ میرے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں تنخواہ کے حوالے سے دائر ریفرنس ایسے ہے جیسے جاوید ہاشمی پر گائے چوری کا الزام لگا دیا جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور کے پانچ سال کی کرپشن کی رپورٹیں میں نے ہر سال کی طرح پارلیمنٹ اور صدر کو بھجوا دی ہیں مگر اب بپلک اکاونٹس کمیٹی کا چئیرمین اپوزیشن لیڈر کو بنا کر ڈسکشن کی جارہی ھے جو کہ اس پانچ سالہ دور حکومت کا حصہ تھے جو بالکل غلط ھے۔

انہوں نے کہا ہے کہ سپریم جوڈیشل کونسل میں ضرور پیش ہو ں گا کیو نکہ میرے پاس صدر سے لے کر چھوٹے سے چھوٹے افسران کے راز دستاویزات کے ساتھ موجود ہیں جو کہ پنڈورا بکس کھلنے سے بڑے بڑے لوگوں کے راز فاش ہو ں گے ۔

بلند رانا کا مزید کہنا تھا کہ عوام پارلیمنٹ سے پوچھے کہ آڈیٹر جنرل کی رپورٹوں پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو تا میرے پاس ان کے خلاف کارروائی کر نے کی آئینی طاقت نہیں ہے۔

Comments

- Advertisement -