تازہ ترین

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کردی

واشنگٹن: امریکہ نے اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے برآمد کی گئی دستاویزات جاری کردی، اسامہ بن لادن موت سے قبل امریکہ سمیت مغرب کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

امریکی حکومت نے دوہزار گیارہ میں ایبٹ آباد آپریشن کے دوران اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ سے ملنے والی دستاویزات عوام کیلئے جاری کردی ہیں۔

القاعدہ رہنماء کے کمپاؤنڈ سے ملنے والے سینکڑوں صفحات میں سے ایک سو بیس صفحات کو ڈی کلاسیفائیڈ کیا گیا ہے۔

دستاویزات کی بنیاد پر امریکہ نےدعوی کیا کہ اسامہ بن لادن مغرب پرحملہ کرنا چاہتے تھے۔

مئی 2011 میں حملے کے دوران ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے برآمد ہونے والی دستاویزات میں القاعدہ جنگجوؤں کو لکھے گئے خطوط اور مختلف مصنفین کی انگریزی اور عربی کتابیں شامل ہیں۔

امریکہ نے اسامہ بن لادن کے ایک خط کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہےکہ اسامہ نے ساتھیوں کومشرق وسطیٰ میں سرگرمیاں موقوف کرنے کو کہا تاکہ تمام توجہ مغرب پر حملہ کرنے کے لئے مرکوز کرسکیں۔

Comments

- Advertisement -