تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

امریکی خواتین نے روئی کھانا شروع کردی

نیویارک: وزن گھٹانے کیلئے انسان سب کچھ کرنے کیلئے تیار ہوجاتا ہے لیکن امریکا میں خواتین نے حد کردی، وزن گھٹانے کیلئے روئی کھانے لگیں اور جان کو خطرے میں ڈالنا شروع کردیا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ایسی ویڈیوز اپ لوڈ کی جارہی ہیں، جس میں روئی کے گولوں کو اورنج جوس میں ڈبو کر کھانے کا طریقہ بتایا جارہا ہے، اس خطرناک ڈائٹنگ کے طریقہ کار پر عمل کرنے والوں کا کہنا ہے کہ پانچ کاٹن بالز کھانے سے ناصرف پیٹ بھر جاتا ہے بلکہ کافی گھنٹوں تک بھوک بھی نہیں لگتی۔

ڈاکٹر وزن کم کرنے کے اس طریقہ کوانسانی جان کیلئے بے حد خطر ناک ٹھرارہے ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق روئی کا کھانا ایسے ہی ہے جیسے پلاسٹک یا کپڑا کھالیا جائے کیونکہ روئی کو پولیسٹر فائبر سے بھی بنایا جاتاہے، جس میں کیمیکل ہوتے ہیں۔

Comments

- Advertisement -