تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انڈونیشیا منشیات اسمگلنگ کیس، 8اسمگلروں کو سزائے موت

انڈونیشیا: منشیات کےاسمگلروں کے بین الاقوامی گروہ کے آٹھ ارکان کو فائرنگ اسکواڈ کے سامنے کھڑا کرکے موت کی وادی میں بھیج دیا گیا۔

انڈونیشیا کے صدر نے مجرمان کی رحم کی اپیلیں مسترد کردیں تھیں، جس کے بعد انہیں فائرنگ کرکے موت کی نیند سلا دیا گیا، ان میں سے دو مجرمان کا تعلق آسٹریلیا سے، تین کا نائجیریا سے، ایک ایک کا برازیل، گھانا اور انڈونیشیا سے تھا۔

نویں مجرم فلپائنی خاتون کو مزید تفتیش کی غرض سے عارضی طور پر ریلیف دیا گیا ہے، اقوام متحدہ کے جنرل سیکریریٹری بان کی مون نے انڈونیشیا سے سزا پر عملدرآمد روکنے کا مطالبہ کیا، جسے انڈونیشین حکام نے مسترد کردیا۔

منشیا ت اسمگلنگ کیس میں دوآسٹریلوی، ایک برازیل کے شہری سمیت آٹھ افراد کوسزائے موت دئیے جانے پر آسٹریلیا نےسفیر واپس بلالیا جبکہ برازیل نے انڈونیشیا سے تعلقات کو کشیدہ قرار دے دیا۔

انڈونیشیا منشیات اسمگلنگ کیس میں دوآسٹریلوی باشندوں کو فائرنگ اسکواڈ نے موت کی نیند سلادیا، سزائے موت پر عملدرآمد ہوتے ہی آسٹریلوی وزیرِاعظم ٹونی ایبٹ انڈونیشیا پر برس پڑے اور سزائے موت کے فیصلے کو ظالمانہ اقدام قرار دیا اور احتجاج کے طور پر اپنے سفیر کو انڈونیشیا سے واپس بلالیا۔

ٹونی ایبٹ نے کہا کہ انڈونیشیا کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا جائے گا، برازیل نے بھی رحم کی اپیل کیے جانے کے باوجود اپنے شہری کی سزائےموت پر برہمی کا اظہارکیا ہے۔

اس سال یہ برازیل کا دوسراشہری ہے، جسےانڈونیشیا میں موت کی وادی بھیجا گیا ہے، برازیل نے انڈونیشیا کے ساتھ تعلقات کو کشیدہ قرار دے دیا ہے۔

منشیات اسمگلنگ کیس میں فلپائنی خاتون کو عارضی ریلیف ملنے کی خبر پر منیلا میں سینکڑوں افراد جشن مناتے سڑکوں پر نکل آئے، اس موقع پر قیدی خاتون کے اہلخانہ کی آنکھوں میں مسرت کے آنسو امڈ آئے اور انہوں نےاسکی معافی کی درخواست کی۔

Comments

- Advertisement -