جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آئیڈیاز 2014: ڈرون طیارے وفود کی خصوصی توجہ کا مرکز

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (ویب ڈیسک) – ایکسپو سینٹر کراچی میں آئیڈیاز 2014 ہتھیار برائے امن کے عنوان سے اسلحے کی عالمی نمائش جاری ہے نمائش میں غیر ملکی وفود جوق درجوق حصہ لے رہے ہیں۔

نمائش کا افتتاح وزیرِ پاکستان میاں محمد نواز شریف نےکیا اسلحے کی یہ عالمی نمائش 1 دسمبر سے 4 دسمبر 2014 تک جاری رہے گی۔

عالمی نمائش میں ویسے تو ملکی اور غیر ملکی اسلحے کی بھرمارتھی لیکن الخالد ٹینک ، جے ایف 17 تھنڈر اور ڈرون طیارے نمائش کے شرکاء کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔

- Advertisement -

الخالد ٹینک

پاکستانی فوج کے زیرِاستعمال ’الخالد ٹینک‘نمائس کے شرکا ء کی توجہ کا خصوصی مرکزرہا

الخالد ٹینک

الخالدٹینک پاکستانی فوج کا نیا اور جدید ترین ٹینک ہے۔ یہ 400 کلومیٹر دور تک بغیر کسی مزاحمت سفر کرسکتا هے۔ اس کے اندر ایک ایچ پی 1200 یوکرین کا بنایا گیاانتہائی جدید انجن نصب ہے۔ یہ70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتا ہے۔

الخالد پانچ میٹر گہرے پانی میں سے بھی گزرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اسکا عمله تین آدمیوں پر مشتمل ہےـ

جے ایف 17 تھنڈر

جے ایف-17 تھنڈر ایک لڑاکا طیارہ ہے، جو کہ پاکستان اور چین نے مشترکہ طور پربنایا ہے۔

جے ایف 17 تھنڈر

اس میں ایک 23 ملی میٹر کی مشین گن بھی نسب ہوتی ہے۔ یہ ہوائی جہازوں کے خلاف ایس ڈی-10 اور پی ایل-9 میزائل لے کرجا سکتا ہے۔ جے ایف-17 سمندری جہازوں کے خلاف ایکسوکٹ، سی-801 یا ہارپون میزائل بھی استعمال کر سکتا ہے۔ یہ جی پی ایس کی رہنمائی استعمال کرنے والے بم مثلا ایف ٹی، ایل ٹی اور ایل ایس بم بھی لے جاسکتا ہے۔

ڈرون

ٹینک اورجہاز کے علاوہ جس شے پرعوام کی خصوصی توجہ مرکوزرہی وہ ڈرون تھے۔ شرکاء نگرانی کے لئے استعمال ہونے والے ان ڈرونز کی ماہیت اور ان کے کام کرنے کے طریقہ کار جاننے میں خصوصی دلچسپی لیتے رہے۔

نگرانی کرنے والے ڈرون

جرمن ساختہ ڈرون طیارے کو اس کی بنیادی خصوصیا ت کی بنا پرشرکا ء سے خاص پذیرائی حاصل کی جو کہ 200 کلومیٹر کے فاصلےتک پرواز کرسکتا ہے اور17000 فٹ کی بلندی تک جاسکتا ہے۔

روسی ہیلی کاپٹر

روسی ساختہ ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر کے ماڈل نے بھی شرکاء کی توجہ اپنی جانب مبذول رکھی اس ہیلی کاپٹر میں 30 افراد سفر کر سکتے ہیں اور سامان کی نقل و حمل بھی کی جا سکتی ہے۔

ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر

یہ ہیلی کاپٹر سمندر پر بھی اتر سکتا ہے اور برف پر بھی اس کو گن شپ بھی بنایا جا سکتا ہے اور اسے ایئر لائن میں بھی استعمال کیا گیا سکتا ہے۔ اسے دو پائلٹ ایک اور انجینیر اڑاتے ہیں۔

روسی ہیلی کاپٹر ،60 فٹ لمبا اور15 فٹ اونچا ہوتا ہے اسکا وزن ساڑھے 7 ٹن ہے اور 13 ٹن انتہائی وزن کے ساتھ اڑ سکتا ہے ۔اس کی رفتار 250 کلومیتر فی گھنٹہ ہے اور یہ 450 کلومیٹر تک صرف اپنے داخلی ٹینک کے ایندھن سے اڑ سکتا ہے اس کے دو انجن ہوتے ہیں اور یہ 20 ہزار فٹ کی بلندی تک اڑ سکتا ہے ۔ اس کے نیچے آرمرڈ پلیٹیں لگی ہوتی ہیں جو اسے گولیوں سے بچاتی ہیں۔

بلٹ پروف گاڑیاں

غیر ملکی ساختہ بلٹ پروف اور بم پروف گاڑیاں بھی نمائش کے شرکاء کو اپنی جانب کھینچتی رہیں اور شرکاء ان گاڑیوں کی ماہیت اور قیمت کے بارے میں نمائش کے منتظمین سے استسفار کرتے رہے۔

بلٹ پروف گاڑیوں میں نجی اور دفاعی دونوں طرز کی گاڑیاں شامل ہیں۔

واکی ٹاکی ٹرانسمیٹر

مواصلات کے جدید دور میں جہاںموبائل فون اورٹیبلٹ بچے بچے کی پہنچ میں ہیں واکی ٹاکی سیٹ اپنی عجیب و غریب ماہیت کے باعث شرکاء کی دلچسپی کا سبب بنے رہے خصوصی ایک واکی ٹاکی سیٹ تو ایسا تھا کہ جو ہر راہ چلتے کی توجہ اپنی جانب مبذول کرا لیتا تھا ، ’اسکی خاصیت یہ تھی کہ وہ پانی میں گر کر ڈوبنے کے بجائے سطح پر تیرتا رہتا ہے اور پانی کسی بھی صورت اس کے اند ر داخل نہیں ہوسکتا۔

پانی میں تیرنے والا واکی ٹاکی
واکی ٹاکی

مزید تصاویروں کے لیے یہاں کلک کریں

http://arynews.tv/en/ideas-2014-pakistan/

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں