اتوار, فروری 2, 2025
اشتہار

آئی ایم ایف کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی

اشتہار

حیرت انگیز

انٹرنینشنل مانیٹری فنڈ اور حکومت پاکستان کے مابین حال ہی میں پیدا ہونے والے چند ایشوز کے تناظر میں آئی ایم ایف کی ٹیم رواں ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ اسٹیٹ بینک ذرائع کےمطابق آئی ایم ایف کےوفدکی آمد 27جنوری کو متوقع ہے۔

آئی ایم ایف کا وفد وزیر خزانہ اسحاق ڈار،گورنر اسٹیٹ بینک یاسین انور اور وزارت خزانہ کے حکام سےالگ الگ ملاقاتیں کرے گا۔آئی ایم ایف نےگورنر اسٹیٹ بینک کو ای میل کر کے وفد کے دورہ پاکستان سے آگاہ کرنے سمیت معاشی منیجمنٹ پراسٹیٹ بینک کے کردار کو سراہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام کا یہ دورہ شیڈول سے ہٹ کرہے۔ آئی ایم ایف نے حکومت سےاسٹیٹ بینک کو مکمل خود مختاری دینے کا مطالبہ کررکھا ہے۔آئی ایم ایف کو وزیراعظم کی کالا دھن سفید کرنے کی ٹیکس ایمنسٹی اسکیم پراعتراض ہے جبکہ حکومت زرمبادلہ کے ذخائر اور ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کیلئےزیرو ریٹنگ کی سہولت برقرار رکھنے کے حوالے سے شرائط میں نرمی چاہتی ہے۔

 

اہم ترین

مزید خبریں