جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

آج قائدِاعظم اورمریم جناح کی شادی کی سالگرہ ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی (ویب ڈٰیسک) – آج بانیِ پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح اوران کی دوسری زوجہ مریم جناح المعروف رتی جناح کی شادی کی سالگرہ ہے۔

رتن بائی 20 فروری 1900کو پیدا ہوئیں تھیں اورقائداعظم محمد علی جناح کی دوسری بیوی تھیں، شادی کے وقت مذہب تبدیل کرکےاسلام قبول کیا تھا اور ان کا اسلامی نام مریم جناح رکھا گیا تھا۔

رتی جناح سرڈنشا پٹیٹ کی اکلوتی بیٹی تھیں اور ان کا خاندان کپڑے کی صنعت میں بہت بڑا نام تھا۔

- Advertisement -

رتی جناح شاعری اورسیاست میں انتہائی شغف رکھتی تھیں اور ان کے انہی مشاغل کی وجہ سے ان کی ملاقات قائداعظم سے ہوئی۔

قائد اعظم اور رتی جناح کی شادی 19 اپریل 1918 کو بمبئی میں ہوئی جس میں صرف قریبی احباب کو مدعو کیا گیا تھا، شادی کی انگوٹھی راجہ صاحب محمودآباد نے تحفے میں دی تھی۔

برصغیر کی بدلتی ہوئی سیاسی صورتحال نے قائد اعظم کی مصروفیات میں کئی گنا اضافہ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان کی ازدواجی زندگی مسائل کا شکار رہی۔

سن 1927 سے رتی جناح کی طبیعت مسلسل خراب رہنے لگی تھی اور بالاخر 20 فروری 1929 کو وہ اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

قائد اعظم ایک انتہائی مضبوط اعصابی قوت کے مالک شخصیت تھے اور انہیں عوام میں صرف دو مواقع پرروتے ہوئے دیکھا گیا ایک بارتب جب انہیں ان کی چہیتی زوجہ کی قبر پر مٹی ڈالنے کا کہا گیا اور ایک بار اگست 1947 میں کہ جب وہ آخری مرتبہ اپنی شریکِ حیات کی قبر پر تشریف لائے تھے۔

رتی جناح کے بطن سے قائد اعظم کی صرف ایک اولاد ان کی بیٹی دینا جناح ہیں جو کہ تقسیم کہ وقت ممبئی میں اپنے سسرال میں آباد تھیں۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں