12.4 C
Dublin
منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا صولت مرزا کے بیان پر شدید ردعمل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے الزامات کو میڈیا ٹرائل قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا ہے۔

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی نے صولت مرزا کے بیان پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے، رابطہ کمیٹی کا کہنا تھا کہ صولت مرزا کا ویڈیو پیغام پاکستانی تاریخ کی انوکھی مثال ہے، آج تک ڈیتھ سیل سے کسی بھی قیدی کاویڈیو بیان نشرنہیں کیا گیا۔

رابطہ کمیٹی نے کہا کہ بیان سچ ہوتا توعدالتی کارروائیوں میں یہ باتیں ضرورسامنے لائی جاتیں۔

- Advertisement -

رابطہ کمیٹی نے اپنے بیان میں سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ سزائےموت کے درجنوں قیدیوں کے اس طرح بیان نشر کیوں نہیں کیے جاتے، رابطہ کمیٹی کے زمہ داران نے کہا کہ ایم کیو ایم کے کارکنان اور عوام کو ورغلانے کی سازش کامیاب نہیں ہوگی۔

خیال رہے کہ صولت مرزا نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایم کیوایم میں جو بھی مشہور ہو جاتا ہے اسے تحریک سے ہٹا دیا جاتا ہے ، میں نشان عبرت ہوں، عظیم احمد طارق کو الطاف حسین کے حکم پر قتل کیا گیا تھا۔

صولت مرزا کا اپنے ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ ایم کیو ایم کی لیڑر شپ مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے،صولت مرزا نے ایم کیو ایم کے کارکنان سے اپیل کی  ایم کیو ایم میں شامل کارکن مجھ سےعبرت حاصل کریں، ہمیں استعمال کرنے کے بعد ٹشو پیپر کی طرح پھینک دیا جاتا ہے۔

گورنر سندھ کے حوالے سے  کے صولت مرزا نے انکشاف کیا کہ گورنر ہاؤس سے مجرموں کو تحفظ دینے کا کام لیا جاتا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں