تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

این اے 122 دھاندلی کیس :اسپیکر قومی اسمبلی آج عدالت میں پیش ہوں گے

لاہور : حلقہ این اے 122مبینہ دھاندلی کیس میں اسپیکر قومی اسمبلی آج عدالت کے رو برو پیش ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسپیکر ایاز صادق این اےایک سو بائیس میں دھاندلی کےمعاملے پر آج الیکشن ٹریبونل کے روبروپیش ہوں گے، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایازصادق عدالت میں اپنا بیان ریکارڈ کروائیں گے۔

ٹریبونل نے سردار ایاز صادق کی پیشی کیلئے فارمولہ طے کر لیا ہے اور انہیں بغیر پروٹوکول پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق ٹریبول میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے دس، دس افراد کو آنے کی اجازت ہو گی جبکہ عمران خان کے وکلاء آج ہی ایاز صادق پر جرح مکمل کریں گے۔

تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے حلقہ این اے 122میں دھاندلی کے خلاف درخواست دائر کر رکھی ہے، الیکشن ٹریبونل کی ہدایت پر لوکل کمیشن نے ووٹوں کے ریکارڈ کی جانچ پڑتال بھی کی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سماعت میں این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کیس میں الیکشن ٹریبونل نے عمران خان کی دوبارہ لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی۔

لاہور کے الیکشن ٹریبونل میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں مبینہ دھاندلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کے دوران فریقین کے وکلاء نے ووٹوں کی جانچ پڑتال کرنے والے لوکل کمیشن پر جرح کی۔

سماعت کے دوران ٹربیونل نے عمران خان کی دوبارہ لوکل کمیشن مقرر کرنے کی درخواست مسترد کردی تھی جبکہ سردار ایاز صادق کے وکیل نے گواہ پیش کرنے سے انکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سردار ایاز صادق آئندہ تاریخ پر اپنا بیان رکارڈ کرائیں گے، جس پر ٹربیونل نے اگلی سماعت میں اسپیکر قومی اسمبلی کو طلب کرکے سماعت 7فروری تک ملتوی کردی تھی۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے اسپیکر قومی اسمبلی اور حکمران جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق کے خلاف گزشتہ عام انتخابات کے دوران حلقہ این اے 122 میں دھاندلی کا الزام عائد کررکھا ہے۔

Comments

- Advertisement -