تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

برطانیہ سے علیحدگی،اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری

اسکاٹ لینڈ :برطانیہ سے علیحدگی کے بارے میں اسکاٹ لینڈ میں ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ جاری ہے، ابتدائی جائزوں کے مطابق علیحدگی کے حامیوں اورمخالفین میں سخت مقابلہ متوقع ہے۔

تین صدیوں تک سلطنت برطانیہ کا حصہ رہنے کے بعد اسکاٹ لینڈ کے عوام آج فیصلہ کریں گے کہ انہیں مزید برطانیہ کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں، ووٹنگ سے پہلے پورے ملک میں ’یس اسکاٹ لینڈ‘ مہم زور و شورسے چلائی گئی۔

ابتدائی جائزوں کے مطابق علیحدگی کے حامیوں اور مخالفین میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے، تقریبا پچاس لاکھ افراد ریفرنڈم میں ووٹ ڈال کراسکاٹ لینڈ کے مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔

سولہ سال سے زائد عمر کے برطانوی شہری، یورپی یونین کے ممبر یا دولتِ مشترکہ کے ملکوں کے شہری ووٹ ڈالنے کے اہل ہیں۔

برطانوی سیاسی قیادت نے علیحدہ نہ ہونے کی صورت میں اسکاٹ لینڈ کو مزید مراعات دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ ملکہ برطانیہ نے اسکاٹ لینڈ کے عوام پر زور دیا ہے کہ وہ ووٹ کا حق سوچ سمجھ کراستعمال کریں۔

Comments

- Advertisement -