جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

بگٹی قبیلے کے پانچ فراری کمانڈرزنے ہتھیارڈال دیئے

اشتہار

حیرت انگیز

اوچ: بگٹی قبیلے کے پانچ فراری کمانڈرزنے سکیورٹی فورسز کے سامنے ہتھیارڈال دیئے،ملک کی تعمیروترقی میں پرامن اورمثبت کرداراداکرنے کے خواہاں ہیں فراریوں کا عزم ۔

تفصیلات کے مطابق اوچ گیس فیلڈمیں فراریوں کی ہتھیاڈالنے کی باقاعدہ تقریب منعقدہوئی تقریب میں ایف سی کے کمانڈنٹ سبی کرنل احسن رضا زیدی، لیفٹیننٹ کرنل محمد مبین ارشد، لیفٹیننٹ کرنل برکت اللہ ،وڈیرہ جلال خان کلپربگٹی،سمیت دیگر شریک تھے۔

ہتھیارڈالنے والوں رحیم بخش بگٹی، نصیب اللہ بگٹی ،امام دادبگٹی،خان محمد بگٹی،سیواخان بگٹی تھے انہوں نے پانچ کلاشنکوف ،250گولیاں،دس کلو دیسی ساختہ دھماکہ خیزمواد سکیورٹی فورسز کے حوالے کیا ۔

- Advertisement -

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایف سی کے کمانڈنٹ سبی کرنل احسن رضا زیدی نے کہاکہ ہم سب ایک گھر کے بھائی ہیں آپ جداتھے اب ہم ایک ہیں دوسرے فراری بھی قومی دھارے میں شامل ہوں تو ہم انہیں خوش آمدیدکہیں گے ہمارے دروازے ان کے لیے ہمیشہ کھلے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ لوگ آہستہ آہستہ لڑائی چھوڑکرامن پسندی کیلئے آرہے ہیں اسٹیٹ والدین کا درجہ رکھتی ہے ہرلڑائی کا فیصلہ بات چیت سے ہوتا ہے آج بھی دیگر فراری ہمارے ساتھ ملک کی تعمیر وترقی کیلئے مل جائیں تو انہیں خوش آمدید کہیں گے ہتھیارڈالنے والوں کو راشن اورانعامات بھی دیئے گئے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں