تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کردیا

نئی دہلی: ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں لڑکیوں کی کم ہوتی تعداد کی مذمت کرتے ہوئے ’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے نام سے ایک مہم کا آغاز کردیا ہے۔

ہندوستان کے میڈیا کے مطابق ہریانہ میں ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کے دوران مودی کا کہنا تھا کہ ہمارے پڑوس میں اکثر بچیوں کو ان کی ماؤں کے پیٹ میں مار دیا جاتا ہے اور ہمیں ان کا درد محسوس نہیں ہوتا ہیں، بھارتی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ’ہمیں حق نہیں پہنچتا کہ ہم اپنی بیٹیوں کو قتل کریں‘۔

مودی نے لڑکوں کو لڑکیوں پر فوقیت دینے کے حوالے سے کہا کہ یہ ’ہمارے ملک کی نفسیاتی بیماری‘ ہے اور ہمیں چاہیے کہ ایک ہزار لڑکوں کے مقابلے میں ایک ہزار لڑکیاں پیدا ہو، مذکورہ مہم ابتدائی طور پر ملک کے 100 اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔

’بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ‘ کے ساتھ ساتھ ہندوستان کی حکومت نے سکنیا سمردھی مہم کا بھی آغاز کیا ہے جس کے ذریعے 10 سال سے کم عمر بچیوں کا بینک آکاونٹ کھولا جاسکے گا اور ان کو اس پر مزید انکم ٹیکس اور منافع کی سہولیات دی جائیں گی، اس مہم کا آغاز ملک میں بچیوں کی پیدائش میں نمایاں کمی کے بعد کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے ہندوستان میں خطرناک حد تک لڑکیوں کی کم ہوتی ہوئی تعداد پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے جس کے بعد مودی حکومت کی جانب سے ملک بھر میں ’بیٹی بچاؤ اور بیٹی پڑھاؤ‘ مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ہونے والے اعدادوشمارکے مطابق ہندوستان میں ایک ہزارلڑکوں کے مقابلے میں لڑکیوں کی پیدائش کا تناسب کم سطح پرآگیا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ 2001 سے2011 کے دوران ملک کے ایک تہائی اضلاع میں بچوں کی پیدائش کا تناسب مزید کم ہوا ہے۔

سن 2011میں شائع ہونے والی بریٹش میڈیکل جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق 1980 سے2010 کے دوران ہندوستان میں اسقاط حمل کے ذریعے سے 12 لاکھ لڑکیوں کی پیدائش کوروکا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -