تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے، سراج الحق

جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے وزیر اعظم کی تقریر میں انتخابات کو شفاف کہا گیا جبکہ سو سے زائد حلقوں میں مسلم لیگ ن نے دھاندلی کیخلاف اپیلیں کیں. قوم وزیراعظم سے نہیں تو کس سے مطالبہ کرے۔

سراج الحق کا کہنا ہے کہ حکومت عمران خان کے لانگ مارچ کو اسلام آباد جانے دے اور پی ٹی آئی سے ملکر لانگ مارچ کا روٹ اوردھرنے کی جگہ طے کریں، سراج الحق نے کہا کہ آئین،قانون ،جمہوریت کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ اللہ نہ کرے کہ لانگ مارچ کے بعد ڈبل مارچ ہوجائے ، ڈبل مارچ ہوا تو پھر سب گھر جائیں گے اچھا ہوتا کہ حکومت اور اپوزیشن ایک ساتھ جشن آزادی مناتے۔

جماعت اسلامی کے امیر نے کہا کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے لوگوں سے تفصیلی بات چیت ہوئی ہے، پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ اس جدوجہد میں جمہوریت ختم نہیں ہونی چاہئے، پاکستان میں عدل وانصاف کی حکمرانی نہیں ہے، مستحکم،خوشحال،جمہوری پاکستان کی خاطر ذاتی مفادات بالاترکردیں

سراج الحق نے کہا کہ حکومت کھلے دل کا مظاہرہ کرے، اس میں اس کا ہی فائدہ ہے،  وزیراعظم کی تقریر میں 2013انتخابات کو شفاف قرار دیا گیا جبکہ الیکشن کمیشن نے خود تسلیم کیا کچھ جگہ شفاف انتخابات نہیں کراسکے، انتخابات لڑنا پیسے کا کھیل ہے،غریب آدمی اسمبلی نہیں جاسکتا،

امیرجماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ دونوں فریق مل بیٹھ جائیں،حکومت کی ذمہ داری زیادہ ہے، مذاکرات کے علاوہ طاقت کا استعمال مسئلے کا حل نہیں ہے، تحریک انصاف کے دھاندلی،اصلاحات کے مطالبے کے حامی ہیں۔

Comments

- Advertisement -