اسلام آباد : ثمینہ فاضل اسلام آبادویمن چیمبر کی بانی صدر ہیں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے کالے یرقان کے غریب مریضوں کے استحصال اور ظلم کا نوٹس لے کر کارروائی کی جائے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اہم معاملات پر حکومت کی گرفت کمزور ہونے کے سبب بیوروکریسی خودسر ہو گئی ہے ، جس کا احتساب کیا جائے تاکہ آئندہ کسی کو ذاتی مفادات کیلئے عوام پر ظلم کرنے کی ہمت نہ ہو۔
ثمینہ فاضل نے کہا کہ محکمہ صحت سندھ کے ارباب اختیار نے راتوں رات کروڑ پتی بننے کیلئے تمام قواعد کو نظر انداز کر کے من پسند کمپنیوں سے دو سے تین گنا قیمت پر دوا خریدنے کی کوشش کی ، جسے مقامی فارما کمپنیوں نے عدالت کی مدد سے رکوا دیا۔
- Advertisement -