منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

دریائے سندھ میں گڈو کے مقام پرشدید طغیانی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: جنوبی پنجاب میں سیلابی صورتحال برقرارہے اور مٹھن کوٹ اورروجھان کے مقام پراونچے درجے کا سیلاب ہے جس کے سبب راجن پورکی مزید بستیاں زیرِآب آنے کا خدشہ ہے۔

دریائےسندھ میں کوٹ مٹھن اورروجھان کےمقامات پر پراونچےدرجےکاسیلاب ہے کوٹ مٹھن سے 8لاکھ کیوسک کا سیلابی ریلاگڈو بیراج کی جانب بڑھ رہا ہے۔

پانی کے دباؤ کے باعث بیٹ سونترہ بند کے ٹوٹنے کاخطرہ ہے۔ صادق آباد میں بند ٹوٹنے سے 20 بستیاں زیرآب آگئیں جہاں پاک فوج کی مدد سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

- Advertisement -

کوہ سلیمان پرموسلا دھاربارشوں سے برساتی نالہ وڈورمیں طغیانی نے ملحقہ آبادیوں میں تباہی مچادی، سیکڑوں گھرگرگئے جبکہ سیلابی ریلا رابطہ سڑکیں اور پل بہہ کرلے گیا۔ راجن پور میں کوٹلہ عیسن کا حفاظتی بند ٹوٹ گیا، جس سے کئی بستیاں زیرآب آگئی جبکہ مزیدبستیاں زیرآب آنے کاخدشہ ظاہرکیاجارہاہے۔ سیلابی صورتحال کےباعث راجن پورمیں ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

چنیوٹ میں بھی مسلسل چوتھے دن بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وہاں کے نشیبی علاقوں اورسرکاری دفاتر کے احاطوں میں پانی داخل ہوگیا ہے۔

flood
ملک بھر میں سیلاب کے سبب ہونے والی اموات کی تفصیل

کوٹری کے مقام پر اونچے درجے کے سیلاب کے باعث سترہ مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

کچے کے علاقے میں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی کرنے پر مجبور ہیں۔سیلاب کے باعث کچے کا دیگر دیہاتوں سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔

کوٹری کے مقام سے جلد دو لاکھ ساٹھ ہزار کیوسک کا ریلہ گزرے گا پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ کی وجہ سےکوٹری بیراج ریجن میں سترہ مقامات کو حساس قرار دیا گیا ہے۔

گدو اور سکھر بیراج میں بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سیلاب زدہ علاقوں میں لگائے گئے طبی کیمپ میں اب تک سترہ سو مریض طبی امداد حاصل کرچکے ہیں۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد، آنکھوں اورملیریا جیسے امراض پھیلنا شروع ہوگئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں