منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

دسمبر کے چوتھے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں کمی

اشتہار

حیرت انگیز

دسمبر کے چوتھے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.22فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، جبکہ کم آمدنی والے طبقے کے لئے بھی قیمتوں کے حساس اشاریئے میں 0.39 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ، پاکستان بیورو شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 8 ہزار روپے تک کی ماہانہ آمدنی والے طبقے کیلئے 26 دسمبر کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران قیمتوں کا حساس اشاریہ 0.39 فیصد کمی سے 200.78 پوائنٹس سے کم ہو کر 200.00 پو ائنٹس تک پہنچ گیا ، جبکہ کمبائنڈ گروپ کیلئے قیمتوں کاحساس اشاریہ 0.22 فیصدکمی سے 209.7پوائنٹس سے کم ہو کر 209.27 پوائنٹس تک پہنچ گیا، اس ہفتے کے دورا ن زندہ مرغی ،کیلا، ادرک ، گندم اوربیف سمیت 8 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، مونگ کی دال ، دال ماش ، مسور کی دال ، ٹماٹر،پیاز ، آلو ، چینی، گڑ، انڈے ، ایل پی جی ، اری چاول ، چائے ، آٹا ، ویجی ٹیبل گھی جبکہ اور سرخ مرچ سمیت 16 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ، ادارہ شماریات کے مطابق پٹرول ،ڈیزل ،مٹی کاتیل،مٹن ، چنے کی دال، خوردنی تیل ، گیس کے نرخ ، بجلی کے نرخ ،تازہ دودھ ،دھی،دودھ پاؤڈر ، باسمتی چاول اور کھلا گھی سمیت 29 اشیائے کی قیمتوں میں استحکام رہا، ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتہ کے مقابلے میں آٹھ ہزار تا بارہ ہزارآمدنی ، بارہ ہزار تا اٹھارہ ہزار ، اٹھارہ ہزار تا پینتیس ہزار تک اور پینتیس ہزار روپے سے زائد آمدنی والے افراد کے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے میں بالترتیب 0.32فیصد ، 0.28فیصد ، 0.22فیصد اور 0.15فیصدکمی ریکارڈ کی گئی

 

Comments

اہم ترین

مزید خبریں