جمعرات, مئی 15, 2025
اشتہار

دنیائے صحافت میں اے آروائی ڈٰیجیٹل نیٹ ورک کا ایک اور اہم قدم

اشتہار

حیرت انگیز

نیویارک / دبئی : معروف عالمی جریدے نیوزویک کے اشتراک سے اے آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک مشرق وسطی کے لئے ہفتہ وار جریدہ نیوز ویک مڈل ایسٹ کی اشاعت کا بیڑا اٹھایا ہے، جس میں اس اہم عالمی خطے سے متعلق تفصیلی خبریں اور نامور تجزیہ کاروں کے تبصرے شامل ہوں گے۔

 اے آروائی ڈٰیجیٹل نیٹ ورک کو یہ مقبول ترین میگزین شائع کرنے کا اعزاز حاصل ہونے جا رہا ہے، اسی سلسلے میں نیوز ویک اور آروائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے مابین معاہدہ طے پا چکا ہے۔

اس پارٹنر شپ کو نیوز ویک شائع کرنے والی کمپنی آئی بی ٹی میڈیا کے بانی رکن اور سی ای او ایٹینی یوزاک نے انتہائی اہم قرار دیا ہے، انہوں نے اس بات کا بھی اظہار کیا ہے کہ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے تعاون سے نیوز ویک برانڈ کو مشرق وسطی میں مزید فروغ حاصل ہوگا۔


اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے اس تویل مدتی معاہدے کے طے پانے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوز ویک مڈل ایسٹ انگریزی اور عربی زبانوں میں شائع ہوگا، جس میں مشرق وسطی سے متعلق نامور رپورٹرز کی خبریں اور بہترین تجزیہ کار وں کے تبصرے شائع ہوں گے۔

نیوز ویک مڈل ایسٹ کا پہلا شمارہ سعودی عرب، کویت، اومان، قطر، متحدہ عرب امارات اور بحرین میں دستیاب ہوگا، انگریزی زبان میں نیوز ویک مڈل ایسٹ اسی سال جون میں شائع ہوگا، جب کے بعد ازاں عربی زبان میں شائع کیا جائے گا۔

اہم ترین

مزید خبریں