تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

دھاندلی پکڑنے تک آئندہ انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے، عمران خان

لاہور: پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ مذاکرات کیلئے ابھی بات چیت ہو رہی ہے، ہم چاہتے ہیں وہاں سے مذاکرات شروع ہوں جہاں ختم ہوئے تھے، دھاندلی پکڑنے تک آئندہ انتخابات شفاف نہیں ہوسکتے، حکومت نے ہمارے پاس احتجاج کے علاوہ کوئی راستہ نہیں چھوڑا۔

 عمران خان نے بنی گالا سے کراچی روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں کچھ ہوا تو ذمہ دارحکومت ہوگی، انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوممی ڈیڈی کراؤڈ کہنے والے سمجھ لیں، پی ٹی آئی تبدیل ہوچکی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ 2013 کے انتخابات میں دھاندلی ہوئی ، اسکی تفتیش ہونی چاہیئے، جنہوں نے دھاندلی کی انھیں پکڑا جائے، نادرا کے پاس سارا ریکارڈ موجود ہے، دھاندلی میں ملوث افراد کے خلاف کاروائی کے بغیر کوئی فائدہ نہیں۔

انھوں نے کہا کہ شفاف انتخابات تک ملک میں جہموریت نہیں آنے والی، حقیقی جہموریت کی وجہ سے میرٹ کا نظام آتا ہے۔

عمران نے کہا کہ جہموریت مجھے پُر امن احتجاج کا حق دیتی ہے، انکا کہنا تھا کہ اگرلاہور میں حکومت نے گلوبٹوں کو استعمال کیا تو جونتیجہ نکلے گا اس کی ذمہ داری حکومت پرہوگی۔

انھوں نے کراچی میں احتجاج کے حوالے سے کہا کہ کراچی احتجاج نے ثابت کردیا ہے کہ پی ٹی آئی ممی ڈیڈی والی پارٹی نہیں، پلان سی کے تحت شہر بند کرنے اور بائیکاٹ کیلئے شہریوں سے معزرت خواہ ہوں ۔

عمران خان نے کہا کہ پی ٹی آئی تبدیل ہوچکی ہے اب مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہے۔

Comments

- Advertisement -