تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھ ہلاک ہوگئے

عراق : سابق صدر صدام حسین کے قریبی ساتھی اور شدت پسند رہنماعزت ابراہیم الدوری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق باہتر سالہ عزت ابراہیم الدوری ایک مذہبی شدت پسند گروپ کی قیادت کرتے تھے، عزت ابراہیم سابق صدر صدام حسین کے نائب تھے۔

عزت ابراہیم کا شمار صدام حسین کی بعث پارٹی کے اہم ارکان میں ہوتا تھا اور وہ صدام حکومت ختم ہونے کے بعد بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

عزت ابراہیم امریکہ کو مطلوب افراد کی فہرست میں بھی شامل تھے۔

Comments

- Advertisement -