اشتہار

سپریم کورٹ کا فیصلہ ، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

اشتہار

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے مشاورتی اجلاس آج طلب کرلیا، جس میں پنجاب میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق مشاورت ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن کا مشاورتی اجلاس آج صبح گیارہ بجےہوگا، اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنرسکندرسلطان راجہ کریں گے۔

اجلاس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا جائزہ لیا جائے گا اور پنجاب میں انتخابات کے انعقاد سے متعلق مشاورت ہوگی۔

- Advertisement -

د رہے سپریم کورٹ نے پنجاب کے پی انتخابات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا بائیس مارچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے پنجاب میں چودہ مئی کو انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن التواء کیس کا فیصلہ سنادیا

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے فیصلے میں کہا تھا کہ الیکشن کمیشن کو اس فیصلے کا کوئی آئینی و قانونی اختیار نہیں تھا، الیکشن کمیشن کےغیر آئینی فیصلےسے تیرہ دن ضائع ہوئے۔

سپریم کورٹ نے معمولی تبدیلی کیساتھ انتخابی شیڈول بحال کرتے ہوئے کہا تھا کہ کاغذات نامزدگی دس اپریل تک جمع کرائے جائیں گے اور حتمی فہرست 19 اپریل تک جاری کی جائے گی بکہ انتخابی نشانات20 اپریل کو جاری کئے جائیں گے۔

سپریم کورٹ نے حکومت کو 10 اپریل تک فنڈز مہیا کرنے اور 21 ارب جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو فنڈ وصولی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں