تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سیلاب اور بارش سے اموات بہت بڑا نقصان ہے، وزیرِاعظم

اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف کی زیرصدارت پنجاب میں جاری بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق ہنگامی اجلاس ہوا، اجلاس میں بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے متعلق رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی گئی۔

وزیرِاعظم نواز شریف نے ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سیلاب اور بارشوں سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ اس مشکل گھڑی میں لوگوں کی ہرممکن مدد کی جائے گی۔

وزیرِاعظم نواز شریف نے ملک بھر میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی اموات اور تباہیوں کو عظیم نقصان قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت مصیبت کی اس گھڑی میں لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑے گی، دوسری جانب پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری  نے بھی سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ کا بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے ہونے والی تباہیوں سے متعلق ایک اعلی سطحی اجلاس کے دوران وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج اور صوبائی ادارے ریسکیو آپریشن میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ وزراء اور اراکینِ پارلیمنٹ اپنے حلقوں میں ریلیف آپریشن کی نگرانی کریں۔

وزیرِاعظم نے لوگوں اور مال مویشی کے جلد از جلد محفوظ اخراج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

وزیرِ اعظم کا کہنا تھا کہ نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب اور آزاد کشمیر میں ہنگامی بنیادوں پر نقصانات کا تخمینہ لگائے اور آج شب سے قبل ملک کی تمام قومی شاہراؤں کو ٹریفک کے لئے بحال کیا جائے۔

این ڈی ایم اے کے سربراہ میجر جنرل محمد سلیم عالم نے وزیرِاعظم کو بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی اور اقدمات پر بریفنگ دی۔ ان کا کہنا تھا کہ لاہور اور راولپنڈی ڈویژن میں ندی نالوں میں شدید تغیانی ہیں،ان کا کہنا تھا کہ چناب ، جہلم اور گوجرانوالہ راولپنڈی سمیت ہیڈ مرالہ ، خانکی اور قادر آباد میں بھی پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے ۔

جنرل محمد سلیم عالم  کا کہنا تھا کہ جہلم اور منگلا جھیل میں پانی کی سطح انتہائی جکہ رسول ہیڈ ورک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے ۔ وزیرِاعظم کو بتایا گیا کہ بارشوں کی وجہ سے اب تک ایک سو دس اموات واقع ہوچکی ہیں جبکہ ایک سو اڑتالیس افراد زخمی ہوئے اور ساڑھے چھ سو سے زائد مکمل طور پر مسمار ہوگئے ہیں۔

دوسری جانب پیپلزپارٹی کےشریک چئیرمین آصف علی زرداری نے منظور وٹو سے رابطہ کرکے سیلاب متاثرین کے لئے ریلیف کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کی، سابق صدر کا کہنا تھا کہ متاثرین کی امداد کیلئے بھرپور اقدامات کئے جائیں۔

ادھرخیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے دس کروڑ روپے کا امدادی سامان بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -