تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

شاہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمانروا بن گئے

ریاض: شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کے انتقال کے بعد ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز سعودی عرب کے فرمان روا بن گئے، حلف برداری آج نماز عشاء کے بعد ہوگی، شہزادہ مقرن بن عبدالعزیز نئے سعودی ولی عہد مقرر کر دیئے گئے۔

اناسی سالہ شہزادہ سلمان شاہ عبدالعزیز کے پچیسویں اور تخت پر بیٹھنے والے ساتویں بیٹے ہیں، اکتوبر دو ہزار گیارہ میں شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کو سعودی عرب کا ولی عہد بنایا گیا اور سولہ جون دو ہزار بارہ کو انکی وفات کے بعد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز بطور ولی عہد منتخب ہوئے ۔

شہزادہ سلمان پانچ نومبر دو ہزار گیارہ سے ہاؤس آف سعود کے ممبر اور مملکت کے وزیرِ دفاع تھے ، شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز چالیس سال تک ریاض کے گورنر ہونے کا اعزاز بھی رکھتے ہیں۔

اس سے قبل سعودی عرب کے فرمان روا خادم حرمین الشریفین شاہ عبداللہ اکیانوے برس کی عمر میں انتقال کر گئے، ان کی تدفین آج بعد نماز عصر ریاض میں ہوگی۔

شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز بن عبدالرحمن بن فیصل بن ترکی بن عبداللہ بن محمد بن سعود خادم الحرمین الشریفین یکم اگست 1924ء کو ریاض پیدا ہوئے  وہ سعودی عرب کے ساتویں بادشاہ اور آل سعود گھرانے کے سربراہ بھی تھے، یکم اگست 2005ء کو انہوں نے اپنے رضاعی بھا ئی شاہ فہد کی وفات کے بعد سعودی تخت سنبھالا۔

Comments

- Advertisement -