اشتہار

عدالت نے دھاندلی کے خلاف سمت طے کردی ہے، عمران خان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ آج جمہوریت کی فتح کا دن ہے سپریم کورٹ نے دھاندلی کے خلاف سمت متعین کردی ہے۔

عمران خان جوڈیشل کمیشن میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اورانہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے کی محنت آج رنگ لائی ہے جوڈیشل کمیشن کا فیصلہ تسلیم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن نے نادرا اور الیکشن کمیشن سے بھی ثبوت طلب کرلیے ہیں ہمارے پاس بھی جتنا مواد ہے وہ سب ہم سامنے لانے والے ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ ایسی ایسی چیزیں سامنے لائیں گے کہ دنیا دنگ رہ جائے گی ، پہلے تو صرف جعلی ٹھپے لگتے تھے لیکن اس بار تو پورے کے پورے نتائج تبدیل کردیے گئے تھے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ 21 سیاسی جماعتوں نے کمیشن کے روبروکہا کہ الیکشن 2013 میں دھاندلی ہوئی ہے۔ مسلم لیگ ن کمیشن میں نہیں آئی لیکن پارلیمنٹ میں کہہ چکی ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی تو پھر موجودہ حکومت کے پاس حکومت کرنے کا کیا جواز باقی رہ جاتا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1970 کے بعد تمام انتخابات دھاندلی شدہ تھے، 1977 میں صرف چھ فیصد دھاندلی ثابت ہوئی تھی تو پیپلز پارٹی نے دوبارہ الیکشن منعقد کرانے کا اعلان کردیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف 126 دن تک الیکشن میں دھاندلی کے خلاف پارلیمنٹ کے سامنے دھرنا دئیے بیٹھی رہی تھی۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں