تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عمران خان نے خیبرپخونخوا میں ٹمبرمافیا کیخلاف اعلانِ جنگ کردیا

مانسہرہ :پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے خیبرپخونخوا میں ٹمبر مافیا کیخلاف اعلانِ جنگ کر دیا ہے، انکا کہنا ہے کہ جو بھی سیاستدان ٹمبر مافیا کو بچانے آیا مقابلہ کرینگے۔

عمران خان نے مانسہرہ کے دورے پر پریس کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے جنگلات کی غیر قانونی کٹائی کرنے والی ٹمبر مافیا کے خلاف اعلانِ جنگ کیا۔ عمران خان نے ٹمبر مافیا کی پشت پناہی کرنے والے سیاستدانوں کو بھی خبر دار کردیا ہے۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ نئے منصوبے کے تحت جنگلات کی قانونی طور پر کٹائی کا فائدہ اہل علاقہ کو ہوگا، اس سے پہلے عمران خان نے مانسہرہ پہنچنے پر شجر کاری مہم کا آغاز بھی کیا۔

اس سے قبل تحریکِ انصاف کے سربراہ عمران خان نے مانسہرہ کی وادی سیرن میں درختوں کی غیر قانونی طور پر کٹائی کا نوٹس لیتے ہوئے علاقے کا ہنگامی دورہ کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ انھوں نے محکمہ جنگلات خیبرپختونخوا کے تین افسروں کو بھی برطرف کر دیا تھا۔

دوسری جانب عمران خان نے صوبائی حکومت کو ہدایت کی کہ وہ ٹمبر مافیا کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

Comments

- Advertisement -