عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر بلور کی آج پہلی برسی منائی جارہی ہے پشاور میں اے این پی کی جانب سے تعزیتی جلسہ منعقد کیا گیا، اسفندیار ولی نے کہا کہ بشیر بلور کا خلا پر نہیں ہو سکتا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما بشیر احمد بلور کی پہلی برسی آج منائی جا رہی ہے، برسی کے موقع پر خیبر پختون خوا کے مختلف شہروں میں تعزیتی اجتماع منعقد کئے گئے پشاور میں ہونے والے تعزیتی جلسے میں عوامی نیشنل پارٹی کی مرکزی قیادت نے شرکت کی اور اپنے لیڈر کی خدمات کو یاد کیا ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے کہا کہ بشیر بلو ر کا خلا پر نہیں کیا جا سکتا ۔
انھوں نے کہا کہ اےاین پی نےمشکل وقت میں مخالف قوتوں کاڈٹ کرمقابلہ کیا، جلسے سے غلام احمد بلور اور افتخار حسین نے بھی خطاب کیا، لیڈر بشیربلور بائیس دسمبر دو ہزار بارہ کی رات ڈھکی نعل بندی میں خودکش حملے کا نشانہ بنے اور اس فانی دنیا سے کوچ کر گئے۔ انیس سو ستر میں انہوں نے عوامی نیشنل پارٹی سے اپنے سیاسی زندگی کا آغاز کیا۔
دو ہزار آٹھ کے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد چوتھی بار خیبر پختونخوا کے وزیر بھی بنے۔عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء بشیر احمد بلور کی شہادت کوایک سال گزرگیا، لیکن آج بھی انہیں یاد کیا جاتا ہے۔