اشتہار

مختلف جیلوں میں سزائے موت کے 7 مجرمان کو پھانسی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک کے مختلف شہروں میں باپ بیٹے سمیت سزائے موت کے سات قیدیوں کو پھانسی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان کے تحت سزائے موت کے قیدیوں کوپھانسی دینے کاسلسلہ جاری ہے آج بدھ کے روز ملک کی مختلف جیلوں میں سزائے موت کے منتظر 7 قیدی اپنے انجام کو پہنچ گئے۔

اٹک ڈسٹرکٹ جیل میں علی الصبح قتل کے مجرم باپ بیٹے سمیت تین مجرموں کو تختۂ دارپر لٹکادیا گیا، سزائے موت پانے والے مجرمان میں عثمان، اس کاوالد آفتاب اورمحمد صفدرشامل تھے۔

- Advertisement -

باپ بیٹے نے لین دین کے تنازعے پر 1998میں ایک شخص کوقتل کیا تھاجبکہ مجرم صفدر نے 2003 میں معمولی تنازعے پر دو قتل کیے تھے۔

جھنگ ڈسٹرکٹ جیل میں اسکول ٹیچرکےقاتل کوپھانسی دی گئی۔

ملتان سینٹرل میں جیل میں بھی قتل کے مجرم نئیر عباس کو تختہ دار پرلٹکادیا گیا، مجرم نے 1996میں ذاتی رنجش کی بنا پرایک شخص کا قتل کیا تھا۔

ڈسٹرکٹ جیل گجرات میں قتل کے مجرم محمد گلفام کوبھی پھانسی دیدی گئی جبکہ سرگودھا میں قتل کےمجرم محمد نواز کو بھی تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پھانسی پانے والوں کی رحم کی تمام اپیلیں مسترد کردی گئیں تھی۔

ضابطے کی کارروائی کے بعد مجرموں کی لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں