تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

مذہبی گرو نے بھارتی دوشیزہ کی شادی کتے سے کرادی

نیودہلی: بھارتی ریاست جھاڑکھنڈ میں ایک 18 سالہ لڑکی نے اپنے والدین اور رشتہ داروں کی رضامندی اور مرضی کے مطابق ایک آوارہ کتے سے شادی کر لی ہے۔

منگلی منڈا نامی لڑکی کے والدین کو ایک مذہبی گرو نے بتایا تھا کہ ان کی بیٹی پر نحوست کا سایہ ہے اور وہ جس مرد سے شادی کرے گی وہ ان کی نحوست کا شکار ہو جائے گا اور سارے گاﺅں پر بھی افتاد طاری ہو سکتی ہے۔ گرو نے اس مصیبت کا حل یہ بتایا کہ لڑکی کی شادی کسی آوارہ کتے سے شادی کر دی جائے اور والدین نے اس تجویز پر صدق دل سے عمل بھی کر دیا۔

لڑکی کے والد سری امن منڈا نے گاﺅں کے ایک آوارہ کتے ”شیرو“ کو اپنے داماد کے طور پرمنتخب کر لیا اور خوب دھوم دھام سے شادی کی گئی۔ اس موقع پر سارے گاﺅں نے شرکت کی اور کسی بھی عام شادی کی طرح رسوم ادا کی گئیں۔ لڑکی کی والدہ کا کہنا ہے کہ اس کے کتے داماد کی وہ اتنی ہی عزت کریں گے جتنی کہ لوگ انسانی داماد کرتے ہیں۔

لڑکی کا کہنا ہے کہ اسے کتے کی دلہن بننا اچھا نہیں لگ رہا لیکن گاﺅں کے بزرگوں نے اسے اجازت دی ہے کہ کچھ مہینے کتے کے ساتھ گزارنے کے بعد وہ کسی مرد سے شادی کر سکتی ہے اور اس کیلئے کتے سے طلاق لینا ضروری نہیں ہو گا۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں