تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں جشن آزادی کی تقریبات کا آغاز

کراچی : یوم آزادی کے دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں اکتیس اور صوبائی دار الحکومتوں میں اکیس اکیس توپوں کی سلامی اور وطن عزیز کی سلامتی ،خوشحالی اور ترقی کی دعاؤں کے ساتھ کیا گیا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاک بحریہ کے چاق و چوبند دستےنے سلامی پیش کی اور گارڈز کے فرائض سنبھالے، تقریب کےمہمان خصوصی نیول اکیڈمی کےکمانڈنٹ کموڈورنویداشرف نے مزار قائد پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیر اعلیٰ سید قائم علی شاہ کے ہمراہ سند ھ اسمبلی کے اراکین نے مزار قائد پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

لاہور میں مزاراقبال پرگارڈزکی تبدیلی کی تقریب ہوئی، پاک فوج کےچاق و چوبند دستےنے سلامی ہپیش کرتے ہوئے اپنے فرائض سنبھالے، گریژن کمانڈر میجرجنرل عامر عباسی نے شاعر مشرق کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات درج کیے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مزار اقبال پر حاضری دی اور پرچم کشائی کی۔

وزیر اعلی خیبر پختو نخوا نے یوم آزادی کے موقع پر پشاور میں ہونے والی مر کزی تقریب میں پرچم کشائی کی اور قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کی، یوم آزادی پرکسی بھی نا خوشگوار واقعے سے نمٹنے کیلیے ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب ملی جوش و جذبے کے ساتھ ہوئی،جس میں آزادی پریڈ، فنکاروں کی عمدہ پرفارمنس اور آتشبازی کے شاندار مظاہرے سے آسمان رنگ ونور سے چھا گیا۔

اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس میں جشن آزادی کی تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس میں وزیراعظم نواز شریف مہمان خصوصی کے طور پر شریک ہوئے ، تقریب میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، جوائنٹس چیفس اسٹاف کمیٹی،چیرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی ،اپوزیشن لیڈر، وفاقی وزرا، سفارت کار، اعلیٰ سرکاری افسران اور سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق وچوبند دستے نے شاندار پریڈ کا مظاہرہ کیا اور وزیراعظم نوازشریف کو سلامی دی جبکہ وزیراعظم نے پریڈ کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر دارالحکومت کی فضائیں ملی نغموں اور قومی ترانے سے گونج اٹھیں۔ تقریب میں مسلح افواج کی قربانیوں پر مشتمل ڈاکو مینٹری اور مملکت خداداد پاکستان کو حاصل کرنے کے لیے دی گئی قربانیوں پر بھی خصوصی دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ جشن آزادی کی تقریب میں فن کاروں کی عمدہ پرفارمنس اور آتشبازی کے شاندار مظاہرے نے حاضرین کے دل موہ لیے۔
   

Comments

- Advertisement -