تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ملک بھر میں حج درخواستوں کی وصولی شروع

اسلام آباد: ملک بھرمیں حج درخواستوں کی وصولی شروع ہوگئی ہے۔

سرکاری اسکیم کے تحت حج2015 کے لیے درخواستوں کی وصولی آج 27اپریل سے شروع ہوجائیگی، جو 8مئی تک جاری رہے گی، جن پر قرعہ اندازی چودہ مئی کو ہوگی۔

حج درخواستیں 10بینکوں جن میں نیشنل بینک آف پاکستان، حبیب بینک، الائیڈبینک، یونائیٹڈ بینک، ایم سی بی، زرعی ترقیاتی بینک، بینک الفلاح، میزان بینک، حبیب میٹروپولیٹن بینک اوربینک آف پنجاب شامل ہیں۔

اس سال پاکستان سے ایک لاکھ43ہزار 368 عازمین حج کے لیے روانہ ہوںگے جن میں سے 50فیصد سرکاری اسکیم جبکہ 50 فیصد پرائیویٹ ٹورآپریٹرز کے تحت جائیںگے۔ 50فیصد عازمین براہ راست مدینہ منورہ جبکہ 50فیصد جدہ جائیںگے۔

وزارت کے مطابق 5 سال کے دوران حج کرنے والے افراد اس بار نہیں جاسکیں گے۔

درخواست گزار کے پاس نادرا کا جاری کردہ قومی شناختی کارڈ، 31مارچ 2016 تک کارآمد مشین ریڈایبل پاسپورٹ یا پاسپورٹ بنوانے کے لیے جمع کرائی جانے والی درخواست کی رسید، ہلکے نیلے رنگ کے پس منظر میں 3 .4سینٹی میٹر سائز کی 12تصاویر اور واجبات کی رقم ہوناضروری ہے، خواتین اپنا سر، بال، کان اور گلا ڈھانپ کرتصویر بنوائیں۔

ہر حاجی کے پاس سعودی عرب میں تقریباً 40دن قیام کے دوران روزمرہ اخراجات اور قربانی وغیرہ کے لیے کم ازکم 2ہزار ریال کا انتظام ہونا بھی ضروری ہے، جس کا بندوبست حاجی کو خود کرنا ہے۔

 حاجی کے صحت مند اور سفر کے قابل اور کسی بیماری میں مبتلا نہ ہونے سے متعلق درخواست فارم پر بنے ہوئے سرٹیفکیٹ کو کسی سرکاری اسپتال کے مستند ڈاکٹر سے تصدیق کرانا بھی ضروری ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اس سال عازمین حج کے لیے  قربانی کرنا اختیاری قراردیا گیا ہے، حاجی قربانی کا انتظام خود کرسکتے ہیں، وزارت کے ذریعے قربانی کرانے کی صورت میں حج واجبات کی رقم کے ساتھ مبلغ 14ہزار 210روپے مزید جمع کرانا ہوںگے۔

Comments

- Advertisement -