تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

موجودہ نظام قائد اعظم کے خوابوں کا باغی ہے، طاہرالقادری

اسلام آباد:  طاہرالقادری نے کہا کہ موجودہ نظام  قائد اعظم کے خوابوں اور آئین پاکستان کا باغی ہے۔

اسلام آباد میں انقلابی دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر علامہ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آج قائد اعظم کا یوم وفات ہے، قائد اعظم نے جو خواب دیکھا تھا وہ سارا کا سارا خواب پاکستان کی آئین میں درج ہے، قرادادِ مقاصد قائداعظم کے خواب تھے۔

انہوں نے کہا کہ آقائے دو جہاں ﷺ نے اس دنیا میں جمہوریت کی بنیاد رکھی،اسلام کہتا ہے ہر انسان معاشرے میں عزت کی زندگی بسر کریں،اسلام برابری اورمساوات کی تعلیم دیتا ہے،موجودہ نظام پاکستان کے آئین سے بغاوت ہے۔

طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ آئین کہتا ہے عوام جسے چاہیں منتخب کریں، لیکن یہ فیصلہ سیاسی جماعتیں کرتیں ہیں قائد اعظم کے خلاف اس پارلیمنٹ میں بغاوت ہورہی ہے،خاندانی لوگ پیسے کے زور پر ٹکٹ لیتے ہیں، حکمرانوں نے عوام کے حقوق چھین لئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 65سالہ تاریخ میں اتنا بڑا دھرنا کبھی نہیں ہوا، عوام نے حمرانوں کو پارلیمنٹ میں آنے پر مجبور کردیا،اعتزاز احسن کی تقریر پر وزیراعظم نے پارلیمنٹ میں تین مرتبہ معافی مانگی ۔

ڈاکٹرطاہرالقادری کا کہنا تھا کہ ہم اپنی جدوجہد کوفرانسیسی اورروسی انقلاب کی بنیاد پر آگے بڑھائیں گے، انہوں نے کہا کہ جب نواز شریف وزیرِاعظم بنتے ہیں تو فوج سے کشیدگی شروع ہو جاتی ہے، عوامی تحریک نے انتخابات میں صرف ایک دو بار ہی حصہ لیا، ہم حقیقی جمہوریت اور انتخابی اصلاحات کیلئے جدوجہد کررہے ہیں۔

Comments

- Advertisement -