جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

میڈیا نمائندوں پر تشدد کیخلاف صحافتی تنظیمیں سراپا احتجاج

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے میڈیا کے نمائندوں پرتشدد کے خلاف ملک بھر کی صحافتی تنظیموں نے شدید غم وغصہ کا اظہارکیا ہے۔ میڈیا کی آزادی پرایک بارپھرشب خُون مارا گیا۔ مظاہرین پرحکومت کی جانب سے شیلنگ اورفائرنگ کی کوریج کرنے پرمیڈیا کے نمائندوں کو پولیس کی جانب سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پاکستان فیڈریشن یونین آف جرنلسٹس کے سیکرٹری امین یوسف کا کہنا ہے کہ میڈیا کے نمائندوں پرتشدد باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ہے۔ امین یوسف نے کہا کہ ہرحال میں میڈیا کا تحفظ کریں گے ۔

پی ایف یو جے کے صدررانا عظیم نے کہا کہ میڈیا کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کے لئے حکومت کی جانب سے اسلام آباد پولیس کو میسجز دیئے گئےہیں۔ ان کا کہنا ہے وہ ثبوت فراہم کرنے کو تیارہیں۔ آزادئ صحافت پر حملے کے خلاف صحافتی تنظیموں کی جانب سے ملک بھرمیں احتجاجی مظاہروں کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں