منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

نالہ ڈیک میں بھارت نے35ہزارکیوسک پانی چھوڑدیا 4 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: بھارت کی جانب سے نالہ ڈیک میں سیلابی ریلہ چھوڑنے سے چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے اور متعدد دیہات زیرِ آب آگئے۔

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے ایک جانب اپنی خواہش پر وزیراعظم نوازشریف سے گزشتہ روز روس میں ملاقات کی، دوسری جانب رات میں آبی دہشتگردی کرکے پاکستان کو نقصان پہنچانےکی کوشش کی گئی۔

بارہ ہزار کیوسک پانی کی گنجائش والے نالہ ڈیک میں بھارت نے پینتیس ہزارکیوسک پانی بغیر اطلاع کے چھوڑ دیا، جس سے سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں جبو کے، نوادے،اور شہزادہ گاوں سمیت متعدد دیہات زیرِ آب آگئے۔

- Advertisement -

ضلع نارروال میں نالہ ڈیک اور نالہ بئی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، نالہ ڈیک میں تینتیس ہزار تین سو انتیس کیوسک اور نالہ بئی میں گیارہ پانچ سو پینسٹھ کیوسک کا ریلا گزررہا ہے ۔

نالہ ڈیک کا حفاظتی بند موضع دیلوی کے قریب سے ٹوٹ گیا، تیس فٹ سے بڑا شگاف پڑنے سے درجن سے زائد دیہات زیر آب آگئے، سینکڑوں ایکڑ پر کھڑی دھان کی فصل کو شدید نقصان پہنچا ہے، نالہ بئی میں سیلابی ریلے نے تحصیل شکر گڑھ کے متعد د دیہات کو لپیٹ میں لے لیا ہے اور چار افراد ریلے میں بہہ گئے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں