جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

وفاقی دارالحکومت جلد از جلد خالی کرایاجائے ، رحمان ملک

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رحمان ملک نے چینی صدر کا دورہِ پاکستان ملتوی ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کو مظاہرین سے جلد از جلد خالی کرانا ازحد ضروری ہے۔

رحمان ملک سیاسی جرگے اور پاکستان تحریک ِانصاف کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے اور انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ملتوی ہونے کے بعد یہ بے حد ضروری ہوگیا ہے کہ معاملے کو جلد از جلد حل کر کے اسلام آباد کو مظاہرین سے خالی کرایا جائے

انہوں نے پارلیمنٹ کی اندورونی صورتحال ِ پر اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کاجرگہ حکومت اور مظاہرین کے درمیان معاملات طے کرانے کی سرتور کوشش کررہا ہے۔

Comments

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں