تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، اشرف غنی

نئی دہلی : افغان صدر اشرف غنی نے کہا ہے کہ خطے میں تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، جہاں آپ ناشتہ دلی میں کریں دوپہر کا کھانا پشاور میں اور رات کا کھانا کابل میں کھائیں۔

افغانستان کے صدر منتخب ہونے کے بعد محمد اشرف غنی کا ہندوستان کا یہ پہلا دورہ ہے۔

افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی تین روزہ دورے پر کابل سے نئی دہلی پہنچےگئے،افغان صدر نے  بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات خطے میں سکیورٹی صورتحال، دہشتگردی، تجارت بڑھانے سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

افغان صدر نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا چاہتے ہیں، افغانستان کو دہشتگردوں کا قبرستان بنا دیں گے تاہم اس کے لئے پاکستان بھارت اور دیگر پڑوسیوں کی مدد کی ضرورت ہے۔

اشرف غنی نے کہا کہ دہشت گرد برے یا اچھے نہیں ہوتے بلکہ سب برے ہوتے ہیں، ان میں تمیز نہیں کی جاسکتی، دہشت گرد کے بارے میں مختلف رائے نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اتحاد کی ضرورت ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ہمیں  متحد ہونا ہوگا۔

اشرف غنی نے کہا ہے کہ حکومت اور طالبان کے درمیان موجود سیاسی اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کیا جائے گا، اسلام آباد اور کابل کی ترقی کیلئے پُرامن خطہ لازمی ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا کہ طالبان کے خلاف افغانستان کی لڑائی کی حمایت جاری رکھیں گے، انکا کہنا تھا کہ ہم افغانستان کے دہشت گردی سے ہونے والے دکھ اور غم کو سمجھ سکتے ہیں، جس سے ترقی رک جاتی ہے اور زندگیاں تباہ ہو جاتی ہیں، ہم افغان فوج کی مدد جاری رکھیں گے اور اسی سلسلے میں حال ہی میں تین چینل ہیلی کاپٹر فراہم کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ پہلے سے موجود پاک، افغان ٹریڈ اینڈ ٹرانزٹ معاہدے کا حصہ بننا چاہتے ہیں تاکہ بھارت کا سامان پاکستان کے راستے کابل جاسکے۔

 اس موقع پر نریندر مودی نے پاکستان دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے افغان صدر اشرف غنی کو یقین دلایا کہ ہم افغانستان کو تجارتی راستہ دینے کیلئے ایران کی بندرگاہ چابہار کو اپ گریڈ کرینگے اور اس کو گوادر کے مقابلے میں ڈیپ سی پورٹ بنائیں گے، جس سے افغانستان کی تمام تر تجارت کی جائے گی اور افغانستان کو مشرقی اور جنوبی ایشیاء کا تجارتی مرکز بنایا جائیگا۔

انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم افغانستان کو پاکستان کے بجائے ایرانی بندرگاہ کے ذریعے سمندر تک راستہ اورٹریڈ کوریڈور فراہم کرینگے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق محمد اشرف غنی دورۂ ہندوستان کے دوران دونوں ملکوں کے حکام، ایک سمجھوتے پر دستخط بھی کریں گے، قابل ذکر ہے کہ ہندوستانی حکومت نے اشرف غنی کے دورہ نئی دہلی سے چند روز قبل افغانستان کی فضائیہ کو تین ہیلی کاپٹر دیئے تھے۔

Comments

- Advertisement -