تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پاک فوج نے الطاف حسین کے بیان پر قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا

راولپنڈی: پاک فوج نے ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کے بیان پرسخت ردعمل کا اظہار کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل عاصم سلیم باجوہ کہتے ہیں فوجی قیادت سے متعلق بے بنیاد الزامات کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ایس ایس پی راؤانوار کی پریس کانفرنس کےردعمل میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے راؤانوار پرتنقید کی اور اپنےخطاب میں میڈیا اورپاک فوج کو بھی نہیں چھوڑا۔

فوج کے بارےمیں الطاف حسین کے بیان پر ترجمان پاک فوج نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئےاسے قابل مذمت قراردیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل عاصم سلیم باجوہ نے رات گئےٹوئیٹ میں کہاکہ فوجی قیادت کے متعلق اس طرح کے بیانات ناقابل برداشت ہیں۔

انہوں نے الطاف حسین کے بیان کو بے سود اورغیرضروری قراردیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوج اور سیکیورٹی ادارے ہرمشکل وقت میں پاک سرزمین کادفاع اور اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نبھاتے رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ مجرموں کی گرفتاری پر اس طرح کاردعمل ناقابل برداشت ہےالطاف حسین کی تقریر پر قانونی چارہ جوئی کریں گے۔

Comments

- Advertisement -
فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں