اشتہار

پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم پر مسلم لیگ(ن) کو 20 حلقوں میں مشکلات

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : مسلم لیگ نون کو پنجاب کے بیس سے زائد قومی اسمبلی کےحلقوں میں پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے لیے پنجاب کے بیس سے زائد قومی اسمبلی کےحلقوں میں ٹکٹوں کا اجراٰ معمہ بن گیا ہے۔

پارٹی کے سینئر رہنما نے بتایا کہ ان حلقوں میں ایک سیٹ کے لیے تین سے چار طاقتور الیکٹیبلز کے درمیان سخت مقابلہ اور کھینچا تانی جاری ہے۔

- Advertisement -

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان میں سب سے بڑا مسئلہ فیصل اباد کے حلقہ این اے 102 کو ہے، جہاں پر نون لیگ کے رہنما طلال چوہدری اور تحریک انصاف کو چھوڑنے والے نواب شیر وسیر کےدرمیان مقابلہ چل رہا ہے۔

اس سلسلے میں دونوں اطراف اپنی اپنی لابی کےذریعے پارٹی قائدین تک سفارشیں کروا رہےہیں۔

دو روز قبل لاہور میں سابق اپوزیشن لیڈر راجہ ریاض نے نواب شیر وسیر کے ہمراہ نون لیگ کے صدر شہبازشریف سے ملاقات کی۔

جس میں شہبازشریف کو کہا گیا کہ وعدے کےمطابق ائندہ انتخابات میں حلقہ این اے ایک سو دو سے نون لیگ کی ٹکٹ نواب شیر وسیر کو ملنی چاہیے، جس پر شہبازشریف نے کہا کہ وہ ان کو سپورٹ کریں گے۔

دوسری جانب طلال چوہدری بھی مریم نواز کےذریعے اسی حلقے سے ٹکٹ حاصل کرنے کےلیے دباو ڈال رہےہیں، ذرائع کے مطابق طلال چوہدری کو تجویز دی گئی ہے کہ وہ سینیٹر بن جائیں، اس تجویز پر طلال چوہدری نے ابھی تک حامی نہیں بھری ہے تاہم پارٹی ٹکٹ کا حتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں