تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

پچیس دن گزرنے کے باوجود قوم کے جنون میں کمی نہیں آئی، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے کہا ہے کہ کارکن دن کو سیلاب متاثرین کی مدد کریں اور شام میں دھرنے میں آئیں۔

اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے مجھے سب کچھ عنایت کیا ہے، میں اس جگہ صرف اقتدار کیلئے نہیں بیٹھا، سابق وزرائے اعظم شوکت عزیز اور معین قریشی کی طرح میں بھی وزیراعظم بن سکتا تھا، میں چاہتا ہوں کہ جب میں اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہوں تو کہہ سکوں کہ میں نے اپنی قوم کو بیدار کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مگرمچھوں کے مقابلے کیلئے ہم پسے ہوئے طقبات کو اکھٹا کر رہے ہیں، میں ان مگرمچھوں کا آخری دم تک مقابلہ کرکے دکھائوں گا،عمران خان نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کے نیچے غیر جانبدار انویسٹی گیشن کیسے ہو سکتی ہے، اگر انویسٹی گیشن ہو گئی تو پہلا مجرم نواز شریف، دوسرا افتخار چودھری جبکہ تیسرا نجم سیٹھی نکلے گا۔

انہوں نے الزام لگایا کہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ بھی دھاندلی کے ذریعے بلوچستان کا وزیراعلیٰ بن کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ تربت میں چیف منسٹر بلوچستان عبدالمالک کو ساڑھے چار ہزار ووٹ پڑے جبکہ بی این پی کے احسان شاہ کو چار ہزار ایک سو ووٹ پڑے لیکن ریٹرننگ افسر احسان شاہ نے ووٹ غائب کرکے عبدالمالک کو جتوا دیا تھا۔

عمران خان نے الزام لگایا کہ سابق وزیراعظم میر ظفر اللہ جمالی کو این اے 266 میں 40 ہزار ووٹ پڑے اور میر کھوسو کو 35 ہزار ووٹ پڑے لیکن 24 ہزار ووٹ مسترد کرکے میر ظفر اللہ جمالی کو جتوا دیا گیا۔ آواران میں (ن) لیگ کے میر قدوس بزنجو کو 544 ووٹ پڑے۔ گنتی ہونے پر 519 ووٹ جعلی نکلے۔ میر قدوس صرف 25 ووٹوں پر منتخب ہو گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی اسمبلی میں دیکھیں تو لگتا ہے کہ آج پاکستان میں تمام مسائل کی وجہ میں ہوں۔ چینی صدر کے دورے کا التواء بھی میرے کھاتے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -