ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

آج مادرِملت فاطمہ جناح کا یومِ وفات ہے

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: ملک بھرمیں مادرملت محترمہ فاطمہ جناح کا48واں یوم وفات آج منایا جارہا ہے

بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح 31 جولائی 1893 میں کراچی میں پیدا ہوئیں۔ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی فاطمہ جناح بچپن سے ہی اپنے بڑے بھائی محمد علی جناح سے بہت قربت رکھتی تھیں، انہوں نے تحریک پاکستان میں قائداعظم محمد علی جناح کے شانہ بشانہ جدوجہد کی اورخواتین کو متحرک کرنے میں اہم کردارادا کیا۔

محترمہ فاطمہ جناح اپنے بھائی قائداعظم محمد علی جناح کی ہمت اورحوصلہ تھیں اوران کی وفات کے بعد بھی محترمہ فاطمہ جناح نے پاکستان کی سالمیت اوربقا کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔

ایوب خان کے آمرانہ دورِحکومت میں فاطمہ جناح جمہوریت کی بقا کے لئے میدان میں ڈٹی رہیں اوربلاشبہ آج پاکستان میں جمہوریت اورجمہوری اقدار فاطمہ جناح کی ہی مرہونِ منت ہیں۔

محترمہ فاطمہ جناح پیشے کے اعتبار سے ڈینٹسٹ تھیں اوراپنے کیرئیر کے کامیاب ترین دنوں میں انہوں نے قائد اعظم کا ساتھ دینے کے لئے لئے بمبئی میں قائم اپنا کلینک بند کردیا اورتحریک پاکستان میں سرگرم ہوگئیں۔ وہ قائد اعظم کی سب سے قابل ِاعتماد مشیرتھیں اورانتہائی اہم ترین قومی معاملات میں قائد انہی سے مشورہ کیا کرتے تھے۔

آپ نے قائد اعظم کی رحلت کے بعد سیاست سے کونہ کشی اختیار کی لیکن پھرایوب خان کے خلاف میدان ِ سیاست میں سرگرم ہوگئیں۔ اپنے بھائی کے ساتھ کی گئی جدو جہد کے دنوں کو انہوں نے اپنی کتاب ’’مائی برادر ‘‘ میں قلم بند کیا ہے۔

وطنِ عزیز کے لئے خدمات کے صلہ میں فاطمہ جناح کو مادرِملت کے خطاب سے نوازا گیا یوم مادرملت پر ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 انتقال کرگئیں، سرکاری سطح پرآپ کی موت کی وجہ حرکتِ قلب بند ہونا بتائی گئی ہے۔ آپ کی تدفین قائد اعظم کے مزار کے احاطے میں کی گئی ۔

اہم ترین

فواد رضا
فواد رضا
سید فواد رضا اے آروائی نیوز کی آن لائن ڈیسک پر نیوز ایڈیٹر کے فرائض انجام دے رہے ہیں‘ انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ تاریخ سے بی ایس کیا ہے اور ملک کی سیاسی اور سماجی صورتحال پرتنقیدی نظر رکھتے ہیں

مزید خبریں