تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

کراچی: وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول پر قبضہ

کراچی : ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں گورنر ہاؤس کے سامنے وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول کو قبضہ مافیا نے شادی ہال میں تبدیل کردیا، گورنر سندھ نے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کراچی میں بعض سرکاری اسکولوں پر مافیا قابض ہے، حال ہی میں شاہ فیصل کالونی میں سرکاری اسکولوں پر قبضہ کی کوشش کوعوام الناس کے علم میں لانے کے بعد اب گورنر ہاؤس کے سامنے وائی ایم سی اے سیکنڈری اسکول کو شادی ہال میں بدلنے کا واقعہ اے آروائی نیوز منظرعام پر لے کر آیا ہے۔

کلاس روم میں بچے نہیں کیٹرنگ کا سامان رکھا گیا ہے اور پلے گراؤنڈ میں کھیل نہیں شادی کا کھانا پکتا ہے۔

اسکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ نویں اور دسویں کلاس کو گودام میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

اسکول کے طلباء اور پرنسپل نے گورنر سندھ سے فوری مداخلت اور چیف جسٹس سے از خود نوٹس لینے کی اپیل کی، گورنر سندھ نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

 یاد رہے اس سے قبل کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں واقع سرکاری اسکول کو مسمار کرکے گھر تعمیر کرنے کا گورنر سندھ نے نوٹس لے لیا۔ سرکاری اسکول پر چند ماہ قبل بھی قبضہ کیا گیا تھا۔

جس کی ایف آئی آر ڈائریکٹر عبدالوہاب عباسی نے کئی ماہ قبل درج کرائی تھی، دو افراد کو نامزد بھی کیا گیا تھا تاہم ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، موسم سرما کی تعطیلات کے بعد جب دوبارہ اسکول کھلے تو اسکول کی عمارت مسمار ہوچکی تھی ، طلبہ و طالبات کھلے آسمان تلے پتھروں پر بیٹھے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ اے آروائی نیوز ساڑھے پانچ ماہ قبل اسکول پر قبضے کی نشاندھی کرچکا ہے ۔اے آروائی پر خبر نشر ہونے کے بعد ڈائریکٹر اسکولز عبدالوہاب عباسی نے قبضہ مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی۔

Comments

- Advertisement -