تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

مخصوص نشستوں سے متعلق کیس: الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

لاہور: عدالت نے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے سے متعلق کیس میں الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں الیکشن کمیشن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری نہ کرنےکے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شجاعت علی خان نے درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے عدالت میں موقف اپنایا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف پارٹی ممبران صوبائی اسمبلی کوڈی سیٹ کیا، ان میں مخصوص نشستوں پر منتخب ہونے والی ممبران صوبائی اسمبلی بھی شامل تھیں۔

اب الیکشن کمیشن ڈی سیٹ اراکین کی جگہ نئے ممبران کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کر رہا ہے، الیکشن کمیشن کونوٹیفکیشن جاری کرنے کے لیے خط بھی لکھا گیا، لہذا عدالت الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستوں کانوٹیفکیشن جاری کرنےکاحکم دے۔

یہ بھی پڑھیں: ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے منحرف ارکان کوٹکٹ دینےکا معاملہ، مسلم لیگ ن اختلافات کا شکار

لاہور ہائی کورٹ نے درخواست گزار کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا اور دس روز میں جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے الیکشن کمیشن نے 20 مئی کو اپنے فیصلے میں پنجاب اسمبلی کے منحرف اراکین کے خلاف دائر ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی کے 25 منحرف اراکین کو نااہل قرار دیا تھا اور انہیں ڈی سیٹ کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -
عابد خان
عابد خان
عابد خان اے آروائی نیوز سے وابستہ صحافی ہیں اور عدالتوں سے متعلق رپورٹنگ میں مہارت کے حامل ہیں