تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

چینی سرحد پرجارحیت کی بھارتی تیاریاں، امریکا بھارت کی مدد کو آگیا

بیجنگ: چینی سرحد پر ایک بار پھر بھارت کی جانب سے جارحیت کی تیاریاں شروع کردی گئیں ہیں، ا مریکا بھی بھارت کی مدد کو آگیا۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق چینی سرحد پرتعینات بھارتی فوجیوں کو جدید امریکی اسلحہ فراہم کردیا گیا ہے، جدید سگ سوئر سات سو سولہ رائفلز سے مسلح بھارتی فوجی بلند مقامات پرتعینات کردئیے گئے، گوگرا ہائیٹس میں چین سےجھڑپ کےبعدبھارتی فوجیوں کو جدیداسلحہ دیا گیا۔

بھارتی فوجی حکام کا کہنا ہے کہ لداخ اورگلوان وادی میں جھڑپ کےبعد ڈیڑھ لاکھ جدید رائفلزکاآرڈردیا گیا تھا، کھیپ ملنے کے بعد بلند حربی محاذ پر فوجیوں کو جدید رائفلزفراہم کی گئی ہیں۔

بھارتی فوجی حکام کے مطابق سگ سوئررائفل کی رینج پانچ سو میٹرہےاوربلند حربی مقام پرمؤثرہے جبکہ امریکی رائفل سگ سوئرسات سو سولہ استعمال میں نہایت آسان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ کے محاذ پر بھارت کو بڑا دھچکا، چین کو مزید بھارتی علاقوں پر کنٹرول حاصل

واضح رہے کہ مشرقی لداخ کے علاقے گوگرا ہائٹس میں ایک بار پھر بھارت اور چینی فوجی آمنے سامنے آگئے ہیں، یہ مڈبھیڑ لائن آف ایکچول کنٹرول سے متعلق فریقین کے درمیان کورکمانڈر مذاکرات کے تقریبا ایک ہفتے بعد ہوئی۔

یاد رہے گذشتہ سال اکتوبر میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول لائن پر چین نے بھارت کے ایک ہزار مربع کلو میٹر کے رقبے پر کنٹرول حاصل کرلیا تھا، ان میں وادی گلوان میں بیس مربع کلومیٹر اور پینگونگ تسو جھیل کا پینسٹھ مربع کلو میٹر اور چوشل میں بیس مربع کلو میٹر کا علاقہ شامل تھا، یہ صورت حال بھارتی فوج کے ہاتھوں چینی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی تھی۔

Comments

- Advertisement -