جمعہ, مئی 10, 2024
اشتہار

ایک اور انسانیت سوز واقعہ ، کمسن ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

خیر پور : رانی پور میں 10سالہ ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی، وائرل ویڈیوز میں مبینہ تشدد کے واضح نشانات دیکھے جاسکتے ہیں تاہم والدین طبعی موت قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کمسن ملازمہ پر تشدد کے نتیجے میں ہلاکت کا ایک اور انسانیت سوز واقعہ سامنے آگیا، خیرپور کے رانی پورمیں 10سال کی ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگئی۔

معصوم بچی کےجسم پر تشدد کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، وائرل ویڈیوز میں مبینہ تشدد کے واضح نشانات دیکھے جاسکتے ہیں۔

- Advertisement -

معصوم بچی جہاں ملازمت کرتی تھی وہاں تڑپنےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی ، 10سال کی بچی بااثر شخصیت کےگھر پر ملازمہ تھی تاہم بغیرپوسٹ مارٹم بچی کی فوری تدفین کئی سوالات کو جنم دینے لگی۔

ویڈیو میں جسم پر تشددکےواضح نشانات کے باوجود والدین بھی طبعی موت قرار دینےلگے، پولیس کا کہنا ہے کہ والدین کے مطابق بچی کی موت تشدد سے نہیں طبعی تھی۔

والدین نے مؤقف میں کہا کہ غریب لوگ ہیں،بچی کو ملازمت کیلئے بھیجا تھا لیکن تشدد نہیں کیاگیا، فون آیا کہ بچی کی موت ہوگئی ہے آکر میت لے جاؤ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کی موت جس گھر میں ہوئی ان سے رابطےکی کوشش کی گئی مگر مؤقف دینےسےانکار کر دیا گیا۔

ایس ایس پی خیرپور نے رانی پور میں 10سالہ گھریلوملازمہ کے جاں بحق ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے اے ایس پی گمبٹ نعمان ظفر کو انکوائری آفیسر مقررکردیا۔

ایس ایس پی خیرپور کے احکامات پر اے ایس پی ،ایس ایچ او رانی پور نے لواحقین سے ملاقات کی اور بتایا کہ معاملےکی تمام پہلوؤں سے انکوائری کر رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق بچی کے والدین کابیان ہے کہ بچی کافی عرصے سے بیمار تھی ، بعد از انکوائری مزید قانونی کارروائی کی لائی جائے گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں