منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

کوریا اہم منصوبے کیلیے پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر دینے پر آمادہ ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: کوریا اور پاکستان کے درمیان 26-2024 میں اہم منصوبے طے پایا ہے جس کے تحت اسلام آباد کو 90 کروڑ ڈالر ادا کیے جائیں گے۔

وزارت اقتصادی امور کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ کوریا کا اقتصادی تعاون فنڈز پاکستان کو 90 کروڑ ڈالر فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا ہے، کوریا کا ایگزم بینک رقم پاکستان کو فنڈ کرے گا۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای ڈی سی ایف نے پاکستان کو 3 سالوں میں 90 کروڑ ڈالر دینے کا وعدہ کیا ہے، کوریا کی جانب سے جامشورو میں بچہ اسپتال کی تعمیر کیلیے 6 کروڑ ڈالر کی منظوری بھی دی گئی ہے۔

- Advertisement -

وزارت اقتصادی امور کے مطابق پاکستان اور کوریا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے کی نئی کوششوں کا عزم کیا گیا، معاہدے پر جوائنٹ سیکریٹری ساجد منظور ڈائریکٹر ایشیا ٹیم نے دستخط کیے۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ ای ڈی سی ایف مشن نے پاکستان کے مختلف محکموں کے حکام کے ساتھ ملاقاتیں کیں، منصوبے میں ترقیاتی منصوبوں میں توانائی، ٹرانسپورٹ اور صحت کی دیکھ بھال بھی شامل ہے۔

گزشتہ روز وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ نے ایگزم بینک کوریا کے وفد سے ملاقات کی تھی اور ترقیاتی منصوبوں پر اشتراک پر تبادلہ خیال کیا تھا۔

احد چیمہ نے ای ڈی سی ایف کے ساتھ تعاون کو بڑھانے کا عہد کرتے ہوئے کہا تھا کہ منصوبوں کی مؤثر تیاری سے پاکستان اور کوریا میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ پاکستان اور کوریا میں تعاون کو مضبوط کرنے کیلیے اقدامات پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان میں کوریا کے تعاون سے نئے منصوبے متعارف کرانے کی تیاری کر رہا ہے۔

مزید بتایا گیا کہ پاکستان اور کوریا کے درمیان اقتصادی تعاون کی مضبوطی پر بات چیت ہوئی، ای ڈی سی ایف کے تحت آئندہ منصوبوں کے جلد نفاذ کی توقع ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں