منگل, مئی 21, 2024
اشتہار

نیب کے لیے نئے ایس او پی تیار

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) کے لیے نئے ایس او پی تیار کرلیے گئے، جس کے تحت صرف الزامات پرکسی رکن یاسیاسی رہنما کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق اور چیئرمین نیب کے درمیان ملاقات کااحوال سامنے آگیا۔

پارلیمان نے نیب کے لیے نئے ایس او پی تیار کرلیے ، اسپیکر قومی اسمبلی نے چیئرمین نیب کو نئے ایس او پیز سے آگاہ کردیا ہے۔

- Advertisement -

ایس اوپیز کو قانونی شکل دینے کیلئے نیب نے اسپیکر ایاز صادق سے مدد مانگ لی ، ذرائع نے بتایا ہے کہ کسی بھی رکن کیخلاف شکایت پر اسپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ سینیٹر کی صورت میں چیئرمین سینیٹ کو آگاہ کیا جائے گا ، صرف الزامات پرکسی رکن یا سیاسی رہنما کوانتقام کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

انکوائری کی سطح پر بھی رکن پارلیمنٹ گرفتار نہیں ہوگا اور نیب کا کوئی افسر کسی بھی حیثیت میں میڈیا یاعوام میں بیان نہیں دےگا، نیب افسرمتعلقہ سیاسی ،منتخب رہنما کیخلاف ریفرنس دائر ہونے پرہی بیان دے گا۔

احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسرایک ماہ سے ایک سال تک قیدبھگتےگا اور متعلقہ افسر کو 10لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا جا سکے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں