اشتہار

کویت میں ایک ہزار غیر ملکی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کویت میں سیکورٹی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور معمولی کارکنوں کو گرفتار کرنے کے لیے مہم کے فریم ورک میں یکم سے 5 جنوری تک ایک ہزار سے زائد تارکین وطن کوحراست میں لے لیا گیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق گرفتار کئے گئے غیر ملکیوں میں سے زیادہ تر کو قانون کے ذریعہ ملک بدری کے مرکز میں بھیجا گیا ہے۔

ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد نے ملک کو غیر قانونی کارکنوں سے نجات دلانے کے لیے تمام مہمات جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

- Advertisement -

دوسری جانب سال 2023 میں پولیس اور اینٹی نارکوٹکس عملے نے منشیات کے اسمگلروں کیخلاف سخت اور کامیاب کارروائیاں کیں، جس کے نتیجے میں متعدد افراد کو گرفتار اور ملک بدر کیا گیا۔

اس حوالے سے رواں سال کے اختتام پر کویتی ذرائع ابلاغ کی جانب سے رپورٹ کے مطابق کویتی وزارتوں اور حکومتی اداروں کی طرف سے گزشتہ 12 ماہ میں حاصل کی گئی کامیابیوں کا جائزہ لیا گیا۔

کویت کی وزارت داخلہ کے پہلے نائب وزیر شیخ طلال الخالد الصباح کی ہدایات کے تحت پولیس ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں اور منشیات فروشوں کا تعاقب جاری رکھے ہوئے ہے۔

میزائل حملے : عراق نے بھی ایران سے اپنا سفیر واپس بلالیا

رپورٹ کے مطابق کامیابیوں کے لحاظ سے وزارت نے بائیو میٹرک فنگر پرنٹ سسٹم کو نافذ کیا اور منشیات کے اسمگلروں سے سختی سے نمٹا جو کہ 15 ملین نشہ آور گولیاں ضبط کرنے میں کامیاب رہی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں