ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

103 سالہ شخص نے 49 سالہ خاتون سے شادی کرلی

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت میں 103 سالہ شخص نے 49 سالہ خاتون سے شادی رچالی جس کی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر بھوپال میں 103 سالہ حبیب نذر نے 49 سالہ فیروز جہاں سے شادی کی اور نکاح کے بعد گھر واپسی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

انہوں نے یہ شادی 2023 میں کی تھی مگر گزشتہ دنوں یہ ویڈیو وائرل ہوئی، جس کے بعد یہ جوڑا میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

- Advertisement -

یہ حبیب نذر کی تیسری شادی ہے۔ان کی دوسری بیوی کا انتقال کچھ عرصے پہلے ہوا تھا اور تنہائی کے احساس نے انہیں ایک بار پھر شادی کرنے پر مجبور کیا۔

حبیب نذر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ‘میں 103 سال کا ہوچکا ہوں اور میری بیوی 49 سال کی ہیں’۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ‘میری پہلی شادی ناسک شہر میں ہوئی تھی اور پہلی بیوی کے انتقال کے بعد میں لکھنؤ منتقل ہوگیا جہاں دوسری شادی ہوئی’۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری بیوی کے انتقال کے بعد وہ خود کو تنہا محسوس کرنے لگے تھے اور اسی لیے انہوں نے تیسری شادی کا فیصلہ کیا۔

یہ فیروز جہاں کی دوسری شادی ہے اور ان کے پہلے شوہر کا انتقال ہوچکا ہے۔

انہوں نے حبیب نذر سے اس لیے شادی کرنے کی حامی بھری کیونکہ ان کا کوئی خیال رکھنے والا نہیں تھا۔

اس حوالے سے فیروز جہاں نے بتایا کہ ‘میرے شوہر بالکل ٹھیک ہیں اور انہیں کوئی بیماری نہیں’۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں