اشتہار

گھر میں خوفناک آتشزدگی : ایک ہی خاندان کے 11 افراد جھلس کر جاں بحق

اشتہار

حیرت انگیز

لوئر کوہستان : گھر میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 11 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے اور دو زخمی ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان کے علاقے سیر پٹن کے قریب گھر میں آگ لگ گئی ، خوفناک آتشزدگی سے گھر کی چھتیں گر گئی۔

جس کے نتیجے میں چھت کے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ آگ بجھانے کی کوشش میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔

- Advertisement -

پولیسں نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 6 بچیاں، تین بچے اور دو خواتین شامل ہیں۔

پولیسں کے مطابق گھر سے جڑے جانوروں کے باڑے میں جانوروں کو مچھروں اور دیگر زہریلے کیڑے مکوڑوں سے محفوظ کرنے ان کے اردگرد دھواں دینے کے لئے حسب معمول آگ جلائی گئی مگر آگ اچانک تیز ہوگئی، جس نے گھر کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

پولیسں کا کہنا تھا کہ دور دراز پسماندہ پہاڑی علاقہ ہو نے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکل پیش آئی تاہم چار گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔

ریسکیو آپریشن میں کوہستان اور شانگلہ کی ریسکیو ٹیموں نے بھی حصہ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں