کراچی ٹیسٹ کے لیے آسٹریلیا کے گیارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے، فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کراچی ٹیسٹ بینچ پر بیٹھ کر دیکھیں گے۔
کراچی میں پری میچ پریس کانفرنس کرتے ہوئے آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے بتایا کہ کراچی کی پچ کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے، فاسٹ بولر ہیزل ووڈ کی جگہ مچل سوئیپ سن ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
کینگروز قائد نے مچل سوئیپ سن کو بہترین اسپنر قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میں وہ توقعات پر پورا اتریں گے۔
Our Aussie men's Test team will debut a frontline leg-spinner for the first time since 2009!
Congratulations, Sweppo 👏 #PAKvAUS pic.twitter.com/AG50pkkeGc
— Cricket Australia (@CricketAus) March 11, 2022
آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز نے کہا کہ نیشنل اسٹیڈیم کی تاریخ ہے کہ یہاں اسپنرز زیادہ کامیاب ہوتے ہیں، کراچی میں ریورس سوئنگ ہوسکتی ہے ، ایسا ہوا تو مچل سٹارک خطرناک ثابت ہوں گے، سویپسن کے آنے سے اسپن ڈیپارٹمنٹ مضبوط ہوا لیکن اسٹیو اسمتھ بھی ایک آپشن ہے۔
پری میچ ورچوئل ویڈیو کانفرنس سے کینگروز کپتان پیٹ کمنز کا کہنا تھا کہ ہم بہت خوش قسمت ہیں کہ پاکستان میں کھیل رہے ہیں، یہاں لوگوں نے بہت زیادہ پیار دیا اور خیال رکھا ہے۔
پیٹ کمنز کا مزید کہنا تھا کہ راولپنڈی میں ہم نے اچھی بیٹنگ کی، میں نے صرف چار وکٹیں لیں جس میں بہتری کی ضرورت ہے، انہوں نے پچ کے حوالے سے کہا کہ دنیا میں سب ہی ٹیمیں اپنی ہوم کنڈیشنز کا فائدہ اٹھاتی ہیں۔