تازہ ترین

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

دبئی سے بڑی خبر، شعیب ملک اور رضوان مکمل فٹ قرار

دبئی: پاکستان آسٹریلیا سیمی فائنل سے قبل دبئی سے بڑی خبر آگئی، میڈیکل پینل نے شعیب ملک اور محمد رضوان کو آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیکل پینل نے تفصیلی معائنے کے بعد شعیب ملک اور محمد رضوان کو مکمل فٹ قرار دیتے ہوئے انہیں آج کا میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے۔

بھارت کے خلاف فتح کے اہم کردار محمد رضوان اور نمیبیا کے خلاف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں تیز ترین نصف سینچری کا اعزاز پانے والے شعیب ملک کے مکمل فٹ ہونے کے بعد گرین شرٹس ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہنے والے اسکواڈ کے ساتھ میدان میں اترے گا۔

یہ بھی پڑھیں: سیمی فائنل سے قبل قومی ٹیم کے لئے بڑی خوشخبری

گذشتہ روز دونوں کھلاڑیوں نے فلو اور بخار کے باعث ٹریننگ سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا، جس کے بعد چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھی کہ شعیب ملک اور محمد رضوان کینگروز کے خلاف سیمی فائنل کا حصہ نہیں ہونگے تاہم دونوں کھلاڑی آج مکمل طور پر فٹ تھے اور انہوں نے آج کے اہم ترین میچ کے لئے اپنی دستیابی کے لئے ٹیم مینجمنٹ کو آگاہ کیا تھا۔

نمائندہ خصوصی اے آر وائی نیوز شعیب جٹ کے مطابق میچ سے قبل رسمی طور پر دونوں کھلاڑیوں نے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد رضوان اور شعیب ملک ان پانچ کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے حالیہ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کے لئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کیا تھا۔

Comments

- Advertisement -