اشتہار

کرونا وائرس، ملک میں مزید 118 مریضوں کا انتقال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مہلک وائرس کو وِڈ 19 کے باعث ملک بھر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 118 افراد انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کہا ہے کہ ملک میں 24 گھنٹوں میں کرونا کے مزید 118 مریض انتقال کر گئے، جب کہ کرونا کے 5 ہزار 395 نئے کیسز سامنے آئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ملک میں اب تک مجموعی طور پر کرونا کے 7 لاکھ 39 ہزار 818 کیسز کی تصدیق کی جا چکی ہے، جب کہ اموات کی تعداد بڑھ کر 15 ہزار 872 ہو گئی ہے۔

- Advertisement -

کرونا کے 6 لاکھ 46 ہزار 652 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، جب کہ 4 ہزار 276 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

24 گھنٹوں میں 64 ہزار 685 افراد کے کرونا ٹیسٹ کیے گئے، جب کہ ملک میں گزشتہ روز کرونا کے ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8.34 فی صد رہی، اور مجموعی طور پر اب 1 کروڑ 9 لاکھ 42 ہزار 771 کرونا ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

پنجاب میں کرونا کیسز کی تعداد بڑھ کر 2 لاکھ 58 ہزار 441 ہو گئی ہے، سندھ میں کیسز کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 70 ہزار 310 ہے، خیبر پختون خوا میں کیسز 1 لاکھ 2 ہزار 290 ہو گئی، بلوچستان میں 20 ہزار 580 کیسز، اسلام آباد میں 68 ہزار 66 کیسز، آزاد جموں و کشمیر میں 14 ہزار 978 کیسز، جب کہ گلگت بلتستان میں اب تک 5 ہزار 153 کیسز سامنے آ چکے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں